دنیا

فرانس کے ارب پتی تاجر کی طرف سے آسٹریا میں برقع پہننے والی تمام خواتین کے جرمانے بھرنے کا اعلان

فرانس: آسٹرین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرانسیسی تاجر راشد نقاز نے کہا ہے کہ میں پورے یورپ بالخصوص آسٹریا کی خواتین سے کہتا ہوں کہ آپ برقع پہنیں جرمانہ میں بھروں گا، اگر یورپی حکومتیں مذہبی آزادی کو تسلیم کرنے کا دعوی کرتی ہیں تو پھر انہیں مذہبی شعائر بھی تسلیم کرنے ہوں گے، جبکہ میں لوگوں کے مذہبی عقائد کے کھلے اظہار پر یقین رکھتا ہوں۔ واضح رہے کہ راشد نقاذ فرانس، بیلجیئم، ہالینڈ اور سوئٹرزلینڈ سمیت ان ممالک میں مسلمان خواتین کے جرمانے ادا کر چکے ہیں جہاں برقع پر پابندی عائد ہے۔ راشد نقاز نے ایک خصوصی ادارہ بھی قائم کر رکھا ہے جس کا نام میرے آئین کو نہ چھیڑو ہے، یہ ادارہ برقع پہننے والی مسلمان خواتین کے جرمانے ادا کرتا ہے اور اب تک مختلف ممالک میں 3 لاکھ یورو ( 3 کروڑ 79 لاکھ روپے) اس کام پر خرچ کر چکا ہے۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق آسٹریا کی حکومت نے یکم اکتوبر سے خواتین کے برقع پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے، جس کی خلاف ورزی پر 150 یورو (19 ہزار روپے) جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ الجزائری نژاد فرانسیسی ارب پتی پراپرٹی ڈیلر راشد نقاز نے آسٹریا کی مسلمان خواتین سے کہا کہ برقع آپ پہنیں جرمانہ میں بھروں گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close