دنیا

سنکیانگ میں پاک چین پرہیبت فضائی مشقیں جاری

سنکیانگ:  چین کے علاقے سنکیانگ میں پاکستان اور چین کی فضائیہ کی مشترکہ فضائی مشقیں جاری ہیں۔ دونوں ملکوں کے بمبار اور جنگی طیاروں نے رات کے اندھیرے میں مشقیں کیں۔ مشترکہ ٹریننگ میں پاکستان کے جے ایف 17، میراج 2000 اور زیڈ ڈی کے 03 طیارے شامل ہیں،جس میں فضا سے فضا اور فضا سے زمین تک دفاعی اور حملہ کرنے کی مشقیں کی جا رہی ہیں۔ یہ مشقیں شاہین 6 نامی مشترکی مشقوں کا حصہ ہیں، 8 ستمبر سے شروع ہونے والی مشقیں 27 ستمبر تک جاری رہیں گی۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق چین کے Korla ائر بیس پر پاک فضائیہ اور پیپلز لبریشن آرمی ائر فورس کی مشترکہ تربیتی مشقیں شاہین چھ کامیابی سے جاری ہیں۔ پاک فضائیہ کے جے ایف تھنڈر، میراج، ایف سیون پی جی اور زیڈ ڈی کے لڑاکا طیارے، جبکہ پیپلز لبریشن آرمی ائر فورس کے جے ایٹ، جے الیون، جے ایچ سیون اور کے جے 200 اواکس لڑاکا طیارے مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں، زمین سے فضاء تک مار کرنے والے میزائل اور ریڈار بھی مشقوں کا حصہ ہیں جو بدھ کو ختم ہوں گی۔ مشقوں کے دوران پاکستان اور چین کی فضائیہ نے باہمی اعتماد کا مظاہرہ کیا۔ پیپلز لبریشن آرمی ائر فورس کے ترجمان نے کہا کہ چینی بحریہ کے ہوا بازی کے دستوں نے بھی تربیت میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں غیر ملکی افواج سے مزید سیکھنے او ر کثیر الجہتی اہداف کے حصول کے لئے صلاحیتیں بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ایک عالمی معیار کی فضائیہ کا قیام عمل میں لایا جائے۔ ان مشقوں کے انعقاد سے نہ صرف دونوںملکوں کی فضائی افوا ج کے درمیان تعاون کو فروغ ملے گا بلکہ ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے میں مدد بھی ملے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close