دنیا

پرامن افغانستان ہی پرامن خطے کی ضمانت ہے، خواجہ آصف

واشنگٹن: وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے قومی اتفاق رائے سے دہشتگردی کے خلاف حکمت عملی بنائی اور پاک فوج نے بلاتفریق دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کئے۔ وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کا امریکی ادارہ برائے امن میں خطاب کرتے ہوئے افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے موجود ہیں جنہیں فوری طور پر ختم کیا جانا چاہیئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پرامن افغانستان ہی پرامن خطے کی ضمانت ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان نے قومی اتفاق رائے سے دہشتگردی کے خلاف حکمت عملی بنائی جبکہ پاک فوج نے بلاتفریق دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کیے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے آپریشن کے باعث سرحد پر موجود دہشتگردوں نے افغانستان میں پناہ لے رکھی ہے جس کے ٹھوس شواہد پاکستان کے پاس موجود ہیں۔
وزیرخارجہ کا پاک چین اکنامک کوریڈورکے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ سی پیک منصوبوں میں دیگرملکوں کے لئے بھی سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں جن سے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف اس وقت امریکا کے دورے پر موجود ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز اپنے امریکی ہم منصب ریکس ٹلرسن سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور اور خطے کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close