دنیا

دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست جاری

 ارب پتی افراد کی فہرست میں  211 ارب ڈالرز کے ساتھ میگنیٹ برنارڈ آرنالٹ سرفہرست ہیں۔

لگژری برانڈ Louis Vuitton کے بانی اور مالک فرانسیسی بزنس میگنیٹ برنارڈ آرنالٹ سرفہرست ہیں۔

ٹوئٹر کے مالک اور ٹیسلا، اسپیس ایکس اور سرنگ کھودنے والی بورنگ کمپنی کی مشترکہ بنیاد رکھنے والے ایلون مسک درجہ بندی کے 37ویں ایڈیشن میں دوسرے نمبر پر ہیں ان کی مجموعی دولت 180 ارب ڈالرز ہے۔

ایمیزون کے بانی جیف بیزوس 114 ارب ڈالرز کی مجموعی مالیت کے ساتھ فوربز کی ارب پتی افراد کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

78 سالہ لیری ایلیسن سافٹ ویئر کمپنی اوریکل کے چیئرمین، چیف ٹیکنالوجی آفیسر اور شریک بانی ہیں اور اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں، ان کی مجموعی دولت 107 ارب ڈالرز ہے۔

وارن بفٹ 106 ارب ڈالرز کی مجموعی دولت کے ساتھ فوربز کی فہرست میں پانچویں نمبر پر جگہ بنا پائے۔ بفٹ کی برکشائر ہیتھ وے درجنوں کمپنیوں کی مالک ہے جن میں انشورنس کمپنی Geico، بیٹری بنانے والی کمپنی Duracell اور ریسٹورنٹ چین ڈیری کوئین شامل ہیں۔

مائکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس 104 ارب ڈالرز کی مجموعی دولت کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔

میڈیا کمپنی بلوم برگ کے شریک بانی مائیکل بلوم برگ 94.5 ارب ڈالرز کی مجموعی دولت کے ساتھ اس فہرست میں ساتویں نمبر ہیں۔

فوربز کی ارب پتی افراد کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر کارلوس سلم ہیلو اور ان کا خاندان ہے جو لاطینی امریکہ کی سب سے بڑی موبائل ٹیلی کام فرم امریکہ موول کو کنٹرول کرتے ہیں،ان کی مجموعی دولت 93 ارب ڈالرز ہے۔

بھارتی کاروباری شخصیت مکیش امبانی اس فہرست میں نویں نمبر پر ہیں۔ ان کی مجموعی دولت 83.4 ارب ڈالرز ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین، جو پیٹرو کیمیکل، تیل اور گیس، ٹیلی کام اور ریٹیل میں دلچسپی رکھتے ہیں، گرین انرجی میں بھی قدم رکھنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

مائیکرو سافٹ کے سابق سی ای او اسٹیو بالمر ، جنہوں نے 2000 سے 2014 تک کمپنی چلائی، 80.7 ارب ڈالرز کی مجموعی دولت کے ساتھ اس فہرست میں دسویں نمبر پر ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close