دنیاپاکستان

فلسطین کے حق میں دنیا بھر میں لاکھوں افراد کے مظاہرے جاری

اسرائیل کے غزہ پر حملوں کے خلاف اور فلسطین کے حق میں دنیا بھر میں لاکھوں افراد کے مظاہرے جاری مظاہرین نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

ملتان میں آزادی فلسطین مارچ کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں بچوں اور خواتین سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

مارچ کے شرکاء نے پاکستان اور فلسطین کے پرچم ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے اور وہ امریکہ و اسرائیل کیخلاف بھرپور نعرہ بازی کر رہے تھے۔

برطانیہ، فرانس، جرمنی، یونان اور اسپین سمیت کئی یورپی شہروں میں مظاہرین نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
لبنان، بحرین اور یمن میں بھی اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج کیا، امریکا کی مشی گن یونیورسٹی میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق واشنگٹن ڈی سی کے یونین اسٹیشن پر بھی ’غزہ، غزہ‘ کے نعرے لگائے گئے، شکاگو ٹریبیون آفس کے سامنے مظاہرین نے فلسطینی شہداء کے نام سے بھرے پوسٹر کے ساتھ احتجاج کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close