دنیا

امریکا کی ایران کوعالمی سطح پرتنہا کرنے کی کوششیں تیز

واشنگٹن: امریکا نے ایران کوعالمی سطح پرتنہا کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر نے برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے اس بات پرزور دیا کہ ایران کو اس کی غیرذمہ داری اور غیرمستحکم سرگرمیوں باالخصوص دہشت گردی کے فروغ اورجوہری پروگرام کے حوالے سے احتساب کے کٹہرے میں لانے کے لئے مل کرکام کرنا ہوگا۔
امریکی صدرکی جانب سے رواں ہفتے ایران کے حوالے سے ایک جامع حکمت عملی کے اعلان کی توقع کی جارہی تھی جس میں 2015میں ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کی توثیق کو واپس لئے جانے کاامکان تھا، ایران کے ساتھ ہونے والے اس معاہدے میں برطانیہ چین فرانس روس جرمنی اور امریکا شامل ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے نیوکلیئر معاہدے کو سخت تنقید کانشانہ بنایاجارہاہے اور گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں امریکی صدر کاکہناتھا کہ ایران کا معاہدہ امریکا کے لئے باعث شرمندگی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close