دنیا

مصر میں نامعلوم افراد کے حملے، چھ فوجی ہلاک

مصر: شورش زدہ جزیرہ نما سینائی میں نامعلوم مسلح افراد کے ایک حملے میں 6 فوجی مارے گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری فوج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا کہ شورش زدہ جزیرہ نما سینائی میں نامعلوم مسلح افراد کے ایک حملے میں کم از کم 6 فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ یہ حملہ عریش شہر میں قائم ایک چیک پوسٹ پر کیا گیا۔ فوج کے بیان میں بتایا گیا کہ حملہ آوروں نے چیک پوسٹ پر حملے کے دوران دستی بموں اور آتشی اسلحے کا استعمال کیا۔ تاہم مصری فوج نے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو تلاش کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے جبکہ اس حملے کے بعد مصری سکیورٹی اہلکاروں اور حملہ آوروں کے بعد ہونے والی دو طرفہ فائرنگ میں 2 حملہ آوروں کی ہلاکت کا بھی بتایا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close