دنیا

روہنگیا مسلمانوں کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق

ڈھاکہ: میانمار میں ریاستی تشدد سے جان بچا کر بنگلہ دیش نقل مکانی کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کی ایک اور کشتی دریا میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 10افراد جاں بحق اور کئی لاپتہ ہوگئے، 21افراد تیر کر بحفاظت کنارے پر پہنچ گئے۔ بنگلہ دیشی حکام کے مطابق مچھلیاں پکڑنے والی چھوٹی کشتی میں 50 افراد سوار تھے اوربنگلہ دیش اور میانمار کی سرحدمیں واقع دریائے ناف کے وسط میں کشتی اچانک الٹ گئی اور سوار تمام افراد ڈوب گئے۔ بنگلہ دیش کی بارڈر گارڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل ایس ایم عارف الاسلام کا کہنا ہے کہ مرنیوالوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جن میں چار بچے بھی شامل ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ 21 افراد کو بچا لیا گیا ہے تاہم دیگر لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔دریں اثناء سینئر پولیس افسر شیخ اشرف الزمان نے میڈیا سے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close