دنیا

پاک افغان سرحد کے قریب ڈرون حملہ، 12 افراد ہلاک

کابل:  پاک سرحد سے ملحقہ افغان علاقے میں خوش کرم میں امریکی ڈرون حملے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ پاک افغان سرحد پر افغان علاقے خوش کرم میں امریکا نے ڈرون کی مدد سے 6 میزائل داغے۔ امریکی حملے میں 12 افراد کی ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ڈرون حملے میں شدت پسندوں کے 6 ٹھکانے بھی تباہ ہونے کی اطلاعت ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ پانچ روز میں پاک افغان سرحد پر 5 ڈرون حملے ہو چکے ہیں جس میں اب تک 47 افراد مارے جا چکے ہیں۔ جماعت الاحرار کے سربراہ اور سابق ٹی ٹی پی کمانڈر عمر خالد خراسانی کے بھی چند روز قبل افغان صوبے پکتیا میں ہونے والے ڈرون حملے میں ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ اور کالعدم تنظیم جماعت الاحرار نے آج ہی عمر خالد خراسانی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close