دنیا

کابل میں نیٹو ہیڈ کوارٹرز کے قریب راکٹوں سے حملہ

کابل: افغان دارالحکومت کابل میں نیٹو ہیڈ کوارٹرز کے قریب راکٹوں سے حملہ کیا گیا تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل کے علاقے شش درک میں سفارتی علاقے کے قریب مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے کے قریب تین راکٹ فائر کئے گئے۔ نامعلوم مقام سے فائر کئے گئے راکٹس نیٹو ہیڈ کوارٹرز کے قریب گرے۔ جس علاقے میں راکٹس گرے وہاں افغان وزارت دفاع اور مختلف ممالک کے سفارت خانے بھی قائم ہیں۔ ترجمان کابل پولیس بصیر مجاہد نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک راکٹ فائر کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ راکٹ حملے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب کسی بھی گروپ کی جانب سے تاحال راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔ افغانستان میں گزشتہ چند روز کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں تیزی آئی ہے اور 4 روز کے دوران ہونے والے حملوں میں 150 سے زائد افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close