دنیا

عراقی فورسز نے تیل کے 44 کنوؤں کو دہشت گردوں سے آزاد کرالیا

نینوا: عراق کے صوبےنینوا کے دو اضلاع میں عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے تیل کے 44 ذخائر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ السومریہ نیوز نے خبر دی ہے کہ شمال مغربی نینوا میں عراقی فوج اور عوامی رضا کار فورسز نے داعش کے خلاف کارروائی کرکے زمار اور عین زالہ نامی علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔ عراقی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عین زالہ اور بطمہ نامی علاقوں میں موجود متعدد تیل کے ذخائر کا کنٹرول سنبھال کر داعشی دہشت گردوں کو مکمل طور پر بے دخل کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عراقی فورسز نے کرد پیشمرگہ فورس کی پسپائی کے بعد صوبہ دیالی کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ عراقی فورسز نے کرکوک میں بھی تیل کے تمام کنوؤں کا کنٹرول ہاتھ میں لے لیا ہے۔ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کا کہنا ہے کہ تیل کے ذخائر سے مالا مال کرکوک کو کسی بھی صورت میں متنازعہ بننے نہیں دیا جائے گا۔ عراقی فوج کا کہنا ہے کہ موصل ڈیم، العیونات، سنجار، ربیعہ اور دشت نینوا کے کئی علاقے مکمل طور پر سیکورٹی فورسز کے کنٹرول میں ہیں۔ عراقی وزارت تیل کے مطابق اس شہر میں واقع تیل کے 2کنوؤں سے دوبارہ تیل کی پیداوار کا سلسلہ جلد ہی شروع کر دیا جائے گا۔ واضح رہے ک کردستان کی علاقائی حکومت نے اسرائیل کو تیل کی ترسیل شروع کردی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close