دنیا

بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد پانچ لاکھ نوے ہزار ہوگئی

میانمار: میانمار سے بنگلہ دیش پناہ لینے والے روہنگیا مہاجرین کی تعداد5لاکھ 89ہزار تک پہنچ گئی ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق نے بتایا کہ ان میں سے نصف تارکین وطن کٹوپلانگ میں قائم ایک بڑے کیمپ میں رہائش پذیر ہیں جہاں امدادی اداروں کے کارکن بنیادی سہولتوں، بنیادی ڈھانچے اور سڑک کی حالت کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔فلاحی ادارے ریفیوجیز انٹرنیشنل کے صدر ایرک پال شوارٹز نے گزشتہ ماہ بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا، انہوں نے کہا کہ ستمبر کے اوائل میں مہاجرین کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں یہ بات واضح ہو چکی تھی کہ یہ صورت حال نسلی صفائی کے مترداف ہے اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا جارہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close