دنیا

خلیجی ریاستوں سے ایک لاکھ 17 ہزار 362 پاکستانی ملک بدر

اسلام آباد:  سینیٹ میں حکومت کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران خلیجی ریاستوں سے ایک لاکھ 17 ہزار 362 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا، سعودی عرب سے ایک لاکھ 13 ہزار 216، یو اے ای سے 2840، قطر سے 75، بحرین سے 60، کویت سے 83، عمان سے 1088 پاکستانیوں کو نکالا گیا۔ سینیٹ کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت برائے سمندر پار پاکستانیز عبدالرحمان کانجو نے ایوان کو بتایا کہ 1971ء سے 2017ء تک مجموعی طور پر ایک کروڑ ایک لاکھ 33 ہزار پاکستانیوں کو بیرون ملک نوکریوں کیلئے بھیجا گیا، جبکہ ستمبر 2012ء سے 2017ء تک بیرون ملک روزگار کیلئے 41 لاکھ 87 ہزار 195 پاکستانیوں کو بھیجا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close