دنیا

الہام علیوف آذربائیجان کے دوسری مرتبہ صدر منتخب

الہام علیوف ایک بار پھر آذر بائیجان کے صدر منتخب ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آذربائیجان میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں 6.5 ملین افراد ووٹ ڈالنے کے اہل تھے جبکہ ووٹنگ کی شرح تقریباً 77 فیصد رہی جس میں صدر الہام علیوف 93.7 ووٹ لے کر مسلسل دوسری بار صدر منتخب ہوگئے، ان کے مد مقابل زاہد عروج صرف 1.8 فیصد ووٹ حاصل کرسکے۔

صدر الہام علیوف کے مدمقابل امیدوار دور دور تک بھی ان کا مقابلہ نہ کرسکے، الہام علیوف کے دوسری بار صدر منتخب ہونے پر ملک میں جشن کا سماں ہے ؕ۔

آذربائیجان کے صدر کی مقبولیت اور انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی کی بڑی وجہ حریف ملک آرمینیا سے متنازع علاقے میں جنگ جیتنا اور اپنی زمین واپس لینا ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے آذری صدر الہام علیوف کو ٹیلی فون کیا اور انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارک باد دی، رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی و تجارتی تعلقات کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close