دنیا

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش کے بعد تعلیمی ادارے بند

متحدہ عرب امارات کے 6 ریاستوں میں شدید بارشوں کے بعد تعلیمی اداروں نے آج چھٹی دے دی۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں اور ژالہ باری کے بعد 6 ریاستوں کے تعلیمی ادارے آج پیر کے روز بند رہیں گے۔

متحدہ عرب امارات کی 7 میں سے 6 ریاستوں ابوظبی، دبئی، شارجہ، فجیرہ، عجمان اور راس الخیمہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی اور اولے بھی پڑے۔ جس کے باعث دبئی اور شارجہ میں محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں میں آج بروز پیرچھٹی کا اعلان کردیا ہے۔

اماراتی حکام نے سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ گھر سے کام کریں اور شہری غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید موسم کا الرٹ جاری ہوا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی بھی کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close