دنیا

دنیا کے حالات کچھ ہو جائیں، روس کے ساتھ گہرے تعلقات کا عزم کبھی متزلزل نہیں ہو گا، چین

بیجنگ:  چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر پیوٹن میں دوطرفہ تعلقات پر ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے بات چیت میں باہمی تعلقات اور عالمی امور پر تعاون بڑھانے کا عزم کیا۔ اس موقع پر صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ وہ روس کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔ چینی صدر نے مزید کہا کہ چین اور روس اسٹریٹجک پارٹنر ہیں۔ دنیا کے حالات کچھ ہو جائیں، چین کا روس کے ساتھ گہرے تعلقات کا عزم کبھی متزلزل نہیں ہو گا۔ عالمی خبر رسمی ایجسنی کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں روسی صدر پیوٹن نے شی جن پنگ کو 19ویں نیشنل کانگرس کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد بھی دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close