دنیا

پانچ ماہ سے سمندر میں پھنسی دو خواتین کو زندہ بچالیا گیا

واشنگٹن:  بحرالکاہل میں پانچ ماہ سے پھنسی دو امریکی خواتین کو بچا لیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی بحریہ نے ریاست ہوائی سے تعلق رکھنے والی دو خواتین ملاحوں اور ان کے ہمراہ دو کتوں کو بحر الکاہل سے 5 ماہ بعد زندہ ڈھونڈ نکالا ہے۔ جینیفر ایپل اور تاشہ فیوبا نے رواں سال مئی میں امریکی ریاست ہوائی کے ساحل سے اپنا سفر شروع کیا اور ان کی منزل 2600 میل دور فرانسیسی جزیرہ ٹاہیٹی تھا تاہم خراب موسم کی وجہ سے 30 مئی کو ان کی کشتی کا انجن خراب ہو گیا۔ دونوں خواتین نے بادبانوں کی مدد سے سفر جاری رکھنے کی کوشش کی مگر راستہ بھٹک گئیں اور کشتی کا مستول بھی ٹوٹ گیا جب کہ رابطے کے لیے موجود ٹرانسمیٹر بھی خراب ہوگیا۔ اس صورتحال کے نتیجے میں دونوں خواتین تقریبا پانچ ماہ تک کھلے سمندر میں بھٹکتی رہیں تاہم انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔ گزشتہ روز امدادی ٹیم نے انہیں جاپان سے 900 کلومیٹر دور کھلے سمندر میں بازیاب کرالیا۔ دونوں خواتین نے بتایا کہ ان کے پاس کشتی میں کھانے پینے کی اشیا اور پینے کا پانی وافر مقدار میں موجود تھا جس کی وجہ سے وہ اتنے عرصے تک زندہ رہنے میں کامیاب ہوسکیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close