دنیا

اپنے دفاع کیلئے میزائلوں کی تیاری جاری رکھیں گے، ایرانی صدر

تہران: ایرانی صدر نے کہا ہے کہ اپنے دفاع کے لئے میزائلوں کی تیاری جاری رکھیں گے۔ ایرانی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ان کے ملک نے اپنے دفاع کے لئے پہلے بھی میزائل تیارکئے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ملک کا دفاع کرنا ہمارا حق ہے اور بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہے۔ ایران کے جوہری تنازع پر گفتگو کے لئے اقوام متحدہ کے اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹرجنرل یوکیا امانو آج ایرانی رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری معاہدے کو منسوخ کرنےکی دھمکی دی تھی جس کو ایران کے ساتھ دیگر ممالک نے بین الاقوامی سیکیورٹی کے لئے خطرناک قرار دیاتھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close