دنیا

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اقتدار میں رہنے کیلئے جنگ چاہتے ہیں، ترکیہ

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اقتدار میں رہنے کے لیے جنگ چاہتے ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی کے ساتھ بات کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کا کہنا تھا کہ اس بات کا مسلسل خطرہ ہے کہ غزہ جنگ خطے میں پھیل جائے گی۔

اپنی گفتگو میں ترک وزیر خارجہ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر الزام لگایا کہ وہ ایران کے جوابی حملے کے تناظر میں سیاسی فائدے کے لیے جنگ کی کوشش کر رہے ہیں۔

فیدان نے اسرائیل کے اتحادیوں پر زور دیا کہ وہ مزید کارروائیوں کو روکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس جنگ کو ختم کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو دوگنا کر دیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے بدھ کے روز دوحہ میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور فلسطینی مزاحمتی گروپ کے دیگر سیاسی رہنماؤں سے تین گھنٹے تک بات چیت کی ہے جس میں جنگ بندی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق اسماعیل ہنیہ اس ہفتے کے آخر میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کے لئے ترکی کا دورہ کرنے والے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close