دنیا

سعودی خاندان میں اختلافات کے بعد ہونیوالی گرفتاریوں پر امریکی صدر کا ایسا ردعمل کہ ہر انسان سن کر حیران ہوجائے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی بادشاہ اور ولی عہد پر مکمل اعتماد اور بھروسے کا اظہار کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان پر انہیں مکمل اعتماد ہے، شدت پسندوں کے خلاف آپریشن سمیت مشترکہ سیکیورٹی ترجیحات پرسعودی عرب کے ساتھ ملکرکام کررہے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پراپنے بیان میں کہا کہ  شاہ سلمان سعودی عرب میں جو اقدامات کررہے ہیں اس کے بارے میں وہ بہتر طور پر جانتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ایسےافراد کے خلاف سخت رویہ اختیارکیا جو برسوں سے کرپشن کر رہے ہیں۔دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع پنٹا گون نے سعودی عرب کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کے سعودی عرب کے ساتھ مضبوط دفاعی تعلقات ہیں، مشرق وسطیٰ میں ایرانی اثر و رسوخ ختم کرنے اور شدت پسند تنظیموں کے خلاف آپریشن سمیت مشترکہ سیکیورٹی ترجیحات پر سعودی عرب کے ساتھ مل کرکام کررہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close