دنیا

ہندوستان۔کامیڈی نائٹس وِد کپل’ کی ‘پلک’ گرفتار

نئی دہلی: ہندوستانی ٹی وی چینل ‘کلرز’ کے مشہور کامیڈی پروگرام ‘کامیڈی نائٹس وِد کپل’ کے کردار ‘پلک’ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار کیکو شردھا کو مبینہ طور پر روحانی تنظیم ڈیری سچا سودا (ڈی ایس ایس) کے پیشوا گرمیت رام رحیم سنگھ کی نقل اتارنے اور ان کے پیروکاروں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا.

ایک رپورٹ کے مطابق گرمیت سنگھ کے پیروکاروں نے کیکو کے خلاف مقدمہ درج کرایا، جس میں الزام عائد کیا گیا کہ اداکار نے 27 دسمبر 2015 کو آن ایئر ہونے والے ‘کامیڈی نائٹس وِد کپل’ کے ایک شو میں ان کے روحانی پیشوا کا مذاق اڑایا.

رپورٹ کے مطابق کیکو کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا جبکہ وہ اپنی اس حرکت پر معافی بھی مانگ چکے ہیں.

معافی طلب کرتے ہوئے کیکو نے اپنے آپ کو ‘خدا سے خوف کھانے والا انسان’ قرار دیا اور کہا کہ ا±ن کے عمل کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا.

کیکو کا کہنا تھا، ‘اگر میرے عمل سے کسی کے جذبات مجروح ہوئے تو میں اس کی معافی مانگتا ہوں، میں کبھی بھی اپنے کام کی وجہ سے کسی کی دل آزاری نہیں کرنا چاہتا’.

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close