دنیا

برلن میں کار بم دھماکہ، ڈرائیور ہلاک

برلن: جرمنی کی دارالحکومت برلن میں کار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کار ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکابرلن کے وسطی علاقے میں ہوا جس سے کار ڈرائیو ر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیاتاہم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشت گردی کی کارروائی بھی ہو سکتا ہے۔برلن پولیس کے مطابق حکام واقعہ کی تفتیش کر رہے ہیں اور ڈرائیور کی شناحت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد پورے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے اور بظاہر یہی محسوس ہو تا ہے کہ کار میں ٹائم ڈیواس نصب کی گئی تھی جس کو اڑایا گیا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے میں سلور رنگ کی گاڑی کو استعمال کیا گیا تھا جو  بری طرح تباہ ہو چکی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close