دنیا

ایران کا چھوٹا فوجی طیارہبحروامان کے قریبگر کر تباہ ہوگیا۔عملہ جاں بحق

تہران:ایران کا چھوٹا فوجی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران بحروامان کے قریب جاہ بہادر بندرگاہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیاجسکے نتیجے میں ہواباز اور اس کا معاون ہلاک ہوگیا۔
ایران کے خبر رساں ایجنسی نے مزید تفصلات نہیں بتائیںتاہم خبر رساں ایجنسی کی جانب سے امریکی ساختہ(F-4)فینٹم طیارے کی تصویر پوسٹ کی گئی۔فوجیوں کی تربیت کے غرض سے امریکہ میں یہ طیارے1970 میں بنائے گئے تھے اطلاعات کے مطابق حادثے میںعملے کے تمام افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

العربیہ کے مطابق صوبہ سیستان بلوچستان کے ڈپٹی گورنر علی اصغر میر شکاری کا کہنا ہے کہ طیارے کی حادثے کی تفصلات معلوم نہیں ہو سکی تاہم متعلقہ حکام نے اس کی تحقیقات شروع کی دی ہیں(F-4 )نامی تربیتی طیارہ منگل کو مسلح افواج کے (کنارک) کے مقام پرقائم 10 ویں فوجی اڈے سے فضاءمیں اڑااور 20 منٹ کی پرواز کے بعد گر کر تباہ ہو گیا۔
ممکنہ طورپر طیارے کے حادثے کی وجہ فنی خرانی بھی ہو سکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close