دنیا

براک اوباما کا ٹینگو ڈانس

امریکی صدر براک اوباما نے ارجنٹائن میں ٹینگو ڈانس کرکے سب کو حیران کر دیا۔

ارجنٹائن کے صدر ماریسیو ماکری نے امریکی صدر کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا تھا جس کے بعد ارجنٹائن کا مشہور رقص پیش کیا گیا۔

ملک کے ماہر ٹینگو ڈانسرز کا رقص دیکھ کر امریکی صدر کا بھی رقص کرنے کا جی چاہا اور وہ بھی میدان میں آگئے۔

امریکی صدر کے ساتھ خاتون اول مشعل اوباما نے بھی ٹینگو ڈانس کرنے کی کوشش کی۔

تقریب میں شریک وزرا اور دیگرمہمانوں نے امریکی صدر کو ٹینگو ڈانس کی کوشش پر خوب داد دی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close