دنیا

پوپ فرانسس نے ’مسلمان مہاجرین‘ کے قدم چوم لیے

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے مسلم، کرسچن اورہندو مہاجرین کے پیردھلا کران کے قدموں کو چوما اورکہا کہ یہ سب ایک ہی خدا کے ماننے والے ہیں، ان کا یہ عمل انتہائی اہم ہے جب کہ برسلز حملوں کے بعد یورپ میں مسلمان مخالف جذبات میں اضافہ ہورہا ہے۔

پوپ فرانسس نے روم سے باہر کے مضافاتی علاقے ’کاسٹیلنوو ڈی پورٹو‘ میں پناہ گزینوں کے کیمپ پرہونے والے قتل عام کی انتہائی سخت الفاظ میں مذمت کیواضح رہے کہ عیسائی روایات کے مطابق ’’حضرت عیسٰی علیہ السلام نے مصلوب ہونے سے قبل اپنے حواریوں کے پیردھلائے تھے‘‘، لہذا اسے ایک مذہبی رسم اور خدمت کا استعارہ سمجھا جاتا ہے

پوپ فرانس کے مطابق ان کا یہ عمل برسلز حملوں میں ملوث انسانیت دشمنوں کی جانب سے دنیا کو دیے جانے والے تباہی کے پیغام کو رد کرکے اقوامِ عالم کو انسانیت کا سب دے گا۔

ان کا کہناتھا کہ’’ہمارے مذاہب اور ثقافتیں جدا جدا ہہیں لیکن ہم بھائی ہیں اورامن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیںمہاجرین کی آنکھوں میں اس وقت آنسو بھرآئے اوروہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے جب پوپ فرانسس نے ان کے سامنے کھل کر ان کے پیروں پر مقدس پانی ڈال کر انہیں صاف کیا اور پھر چوم لیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close