دنیا

سعودی عرب میں جڑواں پاکستانی بہنوں کو کامیاب آپریشن سے علیحدہ کردیا گیا

سعودی عرب میں جڑی ہوئی پاکستانی بہنوں فاطمہ اور مشعال کو کامیاب آپریشن سے علیحدہ کردیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق جڑی بچیوں کا آپریشن شاہ عبداللہ چلڈرن ہسپتال ریاض میں کیا گیا، سربراہ سرجری ٹیم ڈاکٹر عبداللہ نے بتایا کہ بچیوں کو جلد والدین کے حوالے کردیا جائیگا۔ دونوں بچیوں فاطمہ اور مشعل کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔
سعودی گزٹ کے مطابق سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بچیوں کے والدین سمیت میڈیکل سٹی میں آنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد جڑواں بہنیں 3مارچ کو ریاض پہنچی تھیں جہاں کئی میڈیکل ٹیسٹ لیے گئے ، دونوں کے دھڑجڑے ہوئے تھے جبکہ جگر ایک ہی تھااور 80فیصد یقین ہے کہ آپریشن کامیاب ہوگیا۔جڑواں بچوں کو الگ کرنے کے سعودی نیشنل پروگرام کے تحت بھجوائے گئے 94کیسز میں سے 40واں جوڑا ہے جسے کامیابی کیساتھ الگ کیاگیا۔
پاکستانی سفیر منظور الحق نے کہا کہ سعودی فرمانروا اور سرجری ٹیم کا انسانی جذبہ قابل تعریف ہے۔ کامیاب آپریشن کے موقع پر پاکستان کے سفیر منظور الحق بھی ہستپال میں موجود تھے جنہوں نے اس موقع پر ہستپال انتظامیہ، ڈاکٹروں کی ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ آپریشن کے بعد بچیوں کے والدین نے سجدہ ریز ہوکر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیااور سعودی بادشاہ کو دعائیں دیتے رہے۔اس موقع پر سفیرپاکستان نے خصوصی طور پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور انکی حکومت کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے خصوصی ہدایت پر آپریشن کی اجازت دی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ یہ سہولیات دنیا کے بے شمار ممالک میں موجود نہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close