دنیا

مصری ایئر لائن کا طیارہ طیارہ جیک کرنے والا ’عاشق ‘ گرفتار

نکوسیا :مصری ایئر لائن کا طیارہ ہائی جیک کرنے والے ناکام عاشق کو گرفتار کرلیاگیاہے جو دہشتگرد نہیں بلکہ ایک ناکام عاشق تھا اور اس نے اپنی سابق اہلیہ سے ملاقات اور پیغام پہنچنانے کے لیے طیارہ ہائی جیک کیا جس کی تصدیق مصر کی سول ایوی ایشن نے بھی کردی اور کہاکہ ’طیارہ ہائی جیک کرنیوالا دہشتگرد نہیں بلکہ بے وقوف تھا‘۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسکندریہ کے برج العرب ایئرپورٹ سے قاہرہ کیلئے روانہ ہونے والی ایئربس ایم ایس 181 کے پائلٹ عمر الجمل کو ایک مسافر نے دھمکی دی کہ میرے پاس خود کش جیکٹ موجود ہے لہٰذا طیارے کو قبرص کے لارناکہ ایئرپورٹ پر اتار لو جس پر طیارے کو لینڈ کردیا گیا۔
ابراہیم سماہا ہے نامی مسلح مصری شہری نے اسکندریہ کے برج العرب ایئرپورٹ سے قاہرہ کیلئے روانہ ہونے والی ایئربس ایم ایس 181 کو ہائی جیک کرلیا تھا ۔ اس نے اپنی سابقہ بیوی کو ایک خط دینے کیلئے یہ سارا ڈھونگ رچایا، اس کی سابقہ بیوی قبرص کے شہر لارناکا میں رہتی ہے اور اس نے اسی لیے لارناکا میں ہی طیارے کو لینڈ کرایا جس کے بعد تمام افراد کو چھوڑ دیا جبکہ 4 غیر ملکیوں اور عملے کے 8 افراد کو یرغمال بنائے رکھا۔

جس کے بعد 4سکیورٹی اہلکار طیارے میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے اور کئی گھنٹے کی تگ و دو کے بعداسلحہ لیےجانے 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close