دنیا

دہشتگردی کے خلاف فوجی طاقت استعمال ہو گی،اسلام عسکری اتحاد کااعلان

جدہ : اسلام عسکری اتحاد میں شامل ممالک کے چیف آف اسٹاف نے واضح کیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف فوجی طاقت بھی استعمال ہو گی۔ سعودی عرب کی قیادت میں دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے مسلم ممالک پر مشتمل عسکری اتحاد کا پہلا اجلاس اتوار کو ریاض میں منعقد ہوا۔ 
شرکاءنے اختتام پر اعلامیہ جاری کر کے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشگردی کو شکست دینے کیلئے اتحادی ممالک فوجی ربط و ضبط پیدا کرینگے۔ رکن ممالک کسی بھی آپریشن اپنی مرضی سے شرکت کرینگے اورآپریشن میں تمام ممالک شرکت کے پابند نہیں ہونگے۔ شرکاءنے دہشگردی کے جرائم کی مالی اعانت کو بند کرانے کیلئے ضامن اقدامات کئے جائیں۔ شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ دہشگردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ جدوجہد اور اسٹراٹیجک نقطہ نظر پر اتفاق کای جائے ،شرکاءنے اس امر سے بھی اتفاق کیا اور دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے عسکری عمل کو مﺅثر کرنا ہوگا۔اجلاس کے دوران شرکاءنے مفاہمت اور تعاون کے جذبے پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close