دنیا

وزیراعظم مودی کا سعودی بادشاہ کو جمعہ مسجد کے سنہری ماڈل کا تحفہ

نئی دہلی : سعودی عرب کے دورے کے بعد بھارت واپس پہنچنے پر وزیراعظم نریندرا مودی نے ممکنہ طورپربھارت میں عرب تاجروں کی طرف سے بنائی جانیوالی پہلی مسجد کاسنہری ماڈل سعودی بادشاہ سلمان کو بطور تحفہ پیش کیا ، یہ مسجد بھارتی ریاست کیرالہ میں واقع ہے جو جمعہ مسجد کے نام سے جانی جاتی ہے اور تقریباً629قبل مسیح عرب تاجروں کی طرف سے بنائی گئی ۔ وزیراعظم آفس کے دفتر کی طرف سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپر بتایاکہ وزیراعظم مودی نے مسجد کا سنہری ماڈل سعودی بادشاہ کو پیش کیا۔ 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close