دنیا

سموسوں پر ٹیکس عائد کرنے کا اعلان

 ہندوستانی ریاست بہار نے سموسوں پر 13.5 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

بہار ہندوستان کی غریب ترین ریاستوں میں سے ایک ہے تاہم اس اعلان کے بعد سے ملک بھر میں اس پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

بہار حکومت اپریل میں شراب کی فروخت پر عائد کی جانے والی پابندی کے پیش نظر اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے دیگر ذرائع تلاش کررہی ہے۔

کاسمیٹکس، پرفیوم اور کچھ مٹھائیوں کو ‘پرتعیش’ کی صف میں شامل کرکے 13.5 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم جب اس فہرست میں سموسوں کو بھی شامل کیا گیا تو اس کا سوشل میڈیا پر خوب مذاق بنایا گیا اور تنقید بھی کی گئی۔

ٹوئٹر کی ایک صارف شروتی ملہوترا نے ٹیکس کو عجیب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘سموسہ سیاست’ کے لیے تیار ہوجائیں۔

ایک اور صارف عظیم شیخ نے حکومت سے درخواست کی کہ کم از کم معصوم سموسوں کو تو تنہا چھوڑ دیا جائے۔

بہار میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ ایک احمقانہ فیصلہ ہے اور لوگوں کے مفاد کے خلاف ہے جس کا عوام پر منفی اثر پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے ریاست کی تشویشناک مالی حالت کا اندازہ ہوتا ہے جبکہ سموسوں اور کچوری جیسے کھانوں پر ٹیکس عائد کرنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کے پاس آٹیڈیاز کی کمی ہے۔

اس سے قبل 2012 میں برطانیہ میں ٹیک اوے کھانوں پر اضافی ٹیکس عائد کیا گیا تھا تاہم عوامی ردعمل کے بعد حکومت اسے واپس لینے پر مجبور ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close