دنیا

امیتابھ بچن کا برانڈ ایمبسڈر کا عہدہ خطرے میں پڑھ گیا

نئی دلی: بھارت کی حزب اختلاف کی جماعت کانگریس نے بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کا نام پاناما لیکس میں آنے پر انہیں برانڈ ایمبسڈر کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

پانامہ لیکس کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد دنیا بھر میں سیاسی بھونچال آیا ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن بھی نئی مصیبت میں پھنس گئے ہیں۔

بھارتی حزب اختلاف کی جماعت کانگریس پاناما لیکس میں میگا اسٹار امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا رائے بچن کا نام آنے پر شدید مشتعل ہے جس پر انہوں نے امیتابھ بچن کو مہارشٹرا حکومت کے پروجیکٹ ’’ماہا ٹائیگر‘‘ کے برانڈ ایمبسڈر کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن مہاراشٹرا حکومت کے پروجیکٹ’’ماہا ٹائیگر‘‘ کے برانڈ ایمبسڈر ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close