دنیا

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون پارلیمنٹ میں پیش ہوگئے

پاناما لیکس پر جواب دینے کے لئے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون برٹش پارلیمنٹ میں پیش ہوگئے۔ ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ انہوں نے کوئی خلاف قانون اقدام نہیں کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاناما پیپرزمعاملے میں والدکانام آنے کے بعد برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس کےنظام کی خامیاں دورکرنے کیلئے قانون میں پچیس نئی تبدیلیاں لا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے نظام میں آف شورکمپنیوں میں برطانوی باشندوں کی ملکیت واضح ہوگی، انہوں نے کہا کہ والد سے متعلق کرپشن الزامات افسوسناک ہیں۔

ڈیوڈ کیمرون نے اپنے گزشتہ چھ سال کے ٹیکس ریٹرن کا ریکارڈ بھی شائع کر دیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ 2010 سے آف شور کمپنیوں میں میرے کوئی شیئرز نہیں ہیں،ٹیکس ریکارڈ جاری کرنا ضروری تھا۔

پاناما اسکینڈل کے باعث اپوزیشن لیبرپارٹی نے وزیر اعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close