دنیا

نیو یارک پولیس ۔ ایک گھر سے تین افراد کی لاشیں برآمد

نیویارک(آن لائن)امریکا کے شہر نیویارک میں ایک گھر سے دو طلبہ سمیت تین افراد کی لاشیں ملی ہیں۔مرنے والوں میں کالج کی خاتون ایتھلیٹ سمیت دو کھلاڑی جبکہ ایک سابق طلب علم بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق تینوں کی عمریں اکیس، چوبیس اور چوبیس سال بتائی جاتی ہیں۔پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق تینوں افراد کی لاشیں نیویارک کے کمیونٹی کالج کے قریب واقع ایک گھر سے ملی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی وجوہ کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close