دنیا

نماز کے دوران مسجد میں خودکش حملہ، 50 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

نائیجیریا: شورش زدہ افریقی ملک نائجیریا کی مسجد میں نماز کے دوران خودکش حملے کے نتیجے میں میں 50 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے نے مقامی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ دھماکا اس وقت ہوا، جب شمال مشرقی علاقے موبی میں نماز کے دوران خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا، جس کے نتیجے میں 50 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ خودکش حملہ آور جماعت میں پہلے سے موجود تھا جس نے دوران نماز خود کو دھماکے سے اڑالیا، پولیس کے مطابق لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ابتدائی طورپر حملے کی ذمہ داری کسی جماعت نے قبول نہیں کی تاہم حکام کہنا ہے کہ خودکش حملے کے پیچھے شدت پسند تنظم بوکو حرام کا ہاتھ ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 8 سالوں میں بوکوحرام کی دہشت گردانہ کارروائیوں میں اب تک 20 ہزار افراد ہلاک اور 26 لاکھ سے زائد بے گھر ہوچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close