دنیا

سوئزرلینڈ نے براہمداغ بگٹی کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کردی

سوئزرلینڈ: پاکستان سے جلاوطنی اختیار کرنے والے علیحدگی پسند بلوچ رہنماء براہمداغ بگٹی کی سوئٹزر لینڈ نے سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوئٹزر لینڈ کی حکومت نے کالعدم بلوچ ریپبلکن پارٹی(بی آر پی) کے سربراہ براہمداغ بگٹی کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کردی ہے۔ یہ اطلاع انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں خود دی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ سات سال انتظار کرانے کے بعد سوئٹزر لینڈ نے سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کردی ہے۔ انہوں نے سوئس حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ حقائق کا جائزہ لے اورمیری پناہ کی درخواست کو قبول کرے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سوئٹزرلینڈ نے براہمداغ بگٹی کو دہشتگرد بھی قرار دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close