دنیا

مسجد النبی میں اسرائیلی بلاگر کی موجودگی پر عالم اسلام میں شدید غم و غصہ

مدینہ: اسرائیلی بلاگر بن تزیون کی سوشل میڈیا پر تصویروں نے عالم اسلام کو غم وغصے میں مبتلا کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک صیہونی بلاگر بن تزیون کی تازہ تصویروں نے عالم اسلام کو غم و غصے میں مبتلا کردیا ہے جن میں وہ مسجد الحرام اور مسجد النبی ص میں موجود ہے۔ واضح رہے کہ ان مقدس مقامات میں غیر مسلم افراد کا داخلہ ممنوع ہے لیکن یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایک اسرائیلی شخص نے اپنی تازہ تصویریں سوشل میڈیا میں شیئر کی ہیں جن میں وہ ان مقدس مقامات میں موجود ہے۔

بن تزیون نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پہلا صیونی ہے جس نے مکہ مکرمہ اور پیغمبر ختمی مرتبت ص کے حرم کا دورہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر موجود یہ تصویریں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ عرب میڈیا نے ان تصویریوں کو اسرائیلی حکومت کے ساتھ سعودی عرب کے بڑھتے ہوئےخفیہ تعلقات سے تعبیر کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close