دنیا

خلیجی بحران، قطری کمپنیوں نے پانچ سو ملازمین نکال دیئے

دوہا: خلیجی ممالک کی طرف سے قطر کے سفارتی اور اقتصادی بائیکاٹ کے اثرات تیزی کے ساتھ سامنے آنے لگے ہیں۔ قطر کو درپیش مالی بحران کا نیا شکار گیس کی دو بڑی کمپنیوں ’راس گیس‘ اور ’قطر گیس‘ نے مالی بحران کے نتیجے میں عملہ کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایاکہ قطر کی سیال گیس پیدا کرنے والی دو بڑی کمپنیوں قطر گیس اور راس گیس نے اپنے پانچ سو ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق قطر پٹرولیم کے زیرانتظام سیال قدرتی گیس تیار کرنے والی کمپنیوں نے رواں سال جون ہی میں اپنے ملازمین کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ قطر پٹرولیم کے چیف ایگزیکٹو نے کہا تھا کہ قطر گیس اور راس گیس کمپنیوں کے باہمی ادغام کے نتیجے میں آپریشنل اخراجات میں لاکھوں ملین ڈالر کی کمی آئے گی۔ذرائع نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دونوں اداروں کے ادغام کے بعد بعض انجینیروں کی نئی تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جب کہ بعض کو فارغ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں کمپنیاں پانچ سو ملازمین کو فارغ کریں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close