دنیا

حزب اللہ لبنان کا مذاکرات کے لئے آمادگی کا اظہار

بیروت: المنار کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان ،ملک کے اندرونی معاملے پر مذاکرات کے لئے آمادہ ہے۔ حزب اللہ کی خارجہ تعلقات کے سررباہ نے کہا کہ حزب اللہ نے ہمیشہ غیر ملکی دباؤ کے سامنے استقامت کا مظاہرہ کیا ہے ہم ملک کے اندر اپنے شرکاء سے مذاکرات کے لئے امادہ ہیں ہم حقیقی مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ لبنان کے وزير اعظم کا سعودی عرب میں استعفی جبری تھا جسے لبنان میں کشیدگی پیدا کرنے کے لئے استعمال کیا گیا تھا لیکن لبنان کی سیاسی قیادت نے غیر ملکی سازش کو ناکام بنادیا اور ہم اس سلسلے میں لبنان کے صدر میشل عون کا شکریہ ادا کرتے ہیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close