دنیا

صیہونی ریاست کے فلسطینیوں پر مظالم جاری،ایک بار پھر غزہ پر بمباری

مقبوضہ بیت المقدس : صیہونی ریاست کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ شب بھی اسرائیلی طیاروںنے فلسطینی علاقوں پر بمباری کی۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے بدھ کی رات غزہ میں چار مقامات کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔ اس سے قبل دن کو بھی غزہ میں فضائی کارروائیاں کی گئیں۔فوج نے ایک بیان میں کہا کہ ”رات کو اسرائیلی فورسز پر جاری حملوں کے جواب میں اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے شمالی غزہ میں حماس کے چار ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔“

اسرائیلی فورسز کا دعویٰ ہے کہ حماس نے اسرائیل میں مارٹر گولے برسائے۔ابھی کسی گروپ نے مارٹر گولے برسانے کی ذمہ داری قبول نہیں کی اور نہ ہی ان میں کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس ایسی سرنگیں بنا رہی ہے جو غزہ سے اسرائیلی علاقے تک پہنچ سکیں جو اسرائیلی فوج کے ترجمان پیٹر لرنر کے بقول ان فضائی حملوں کی وجہ بھی ہیں۔
فضائی کارروائیوں کے بعد ایک بیان میں پیٹر لرنر نے کہا کہ ”حماس کے سرنگوں کے نیٹ ورک کی نشاندہی کرنا اور انہیں تباہ کرنا ہماری پہلی ترجیح ہے۔ یہ ناقابل قبول خطرہ ہے۔“
فلسطین میں تشدد میں اضافہ اس جنگ بندی کا امتحان ہو گا جو 2014 کے موسم گرما میں غزہ میں 50 روزہ جنگ کے بعد سے نافذ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close