دنیا

اسرائیلی دارالحکومت میں بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک، 4 زخمی

تل ابیب: صہیونی ریاست اسرائیل کے شہر تل ابیب کے مصروف کاروباری علاقے یافا میں علی الصبح شاپنگ سینٹر سے ملحقہ عمارت میں ہوا، دھماکا اس قدر زور دار تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ دور دور تک دھماکے کی آواز سنی گئی۔ دھماکے کے بعد عمارت زمین بوس ہوگئی اور ملبے تلے دب کر تین افراد ہلاک ہوگئے جس میں دو کا تعلق شمالی فلسطین سے ہے جو کام کے غرض سے تل ابیب آئے تھے جب کہ ایک اسرائیلی شہری بھی ہلاک ہوا۔ امدادی ٹیموں نے ملبے سے تینوں افراد کی لاشیں نکال کر ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا۔ اسرائیلی پولیس کی ترجمان نے بتایا کہ دھماکے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close