دنیا

اس بار لبنان جنگ میں سید حسن نصراللہ کو نشانہ بنائیں گے، اسرائیل

تل ابیب: اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم نے حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل کو ایک بار پھر جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔رپورٹ کے مطابق، بنیامن نیتن یاہو نے اسرائیل کے لئے موجود خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے حزب اللہ کی توانائیوں کے سلسلے میں سید حسن نصراللہ کے حالیہ بیان کے ردعمل میں انہیں قتل کی دھمکی دی ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان رونین مانیلیس کا کہنا ہے کہ لبنان کیساتھ اگلی جنگ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کو نشانہ بنایا جائے گا۔

نیتن یاہو نے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اپنے دشمنوں کو نشانہ بنانے میں سنجیدہ ہے، اگلی جنگ میں سید حسن نصراللہ کو نشانہ بنایا جائے گا۔واضح رہے کہ صیہونی حکومت اور اس کے حکام کی جانب سے لبنانی اور فلسطینی مسلمانوں کو اس قسم کی دھمکیاں کوئی نئی بات نہیں ہے، یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اگر مسلمانوں کی جانب سے کسی امریکی یا صہیونی عہدیدار کو اس قسم کی دھمکی دی جاتی تو مغربی میڈیا سمیت بعض نام نہاد اسلامی ممالک کے ذرائع ابلاغ ان کو دہشتگرد قرار دیتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close