دنیا

دنیا کی 100بااثر شخصیات میں راجن ،سانیہ اور پرینکا شامل

نیویارک: ٹائم میگزین کی دنیا کی 100شخصیات کی فہرست میں بھارتیہ ریزور بینک (آر بی آئی)کے گورنر رگھورام راجن ،ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا اور اداکارہ پرینکا چوپڑا کے علاوہ گوگل کے چیف ایگزیکیوٹو افسر(سی ای او)سندر پچائی اور فلپ کارٹ کے بانی بننی بنسل اور سچن بنسل شامل ہیں۔

ٹائم نے کہا کہ آر بی آئی گورنر رگھورام راجن ایسے گنے چنے ماہرین اقتصادیات میں شامل ہیں جنہوں نے عالمی بحران اور مندی میں ہندوستان کو راستہ دکھایا۔آئی ایم ایف میں 2003سے 2006کے دوران چیف ایکونومسٹ کے طور پر کام کرتے ہوئے رگھو رام راجن سب-پرائم بحران کی پیشن گوئی کی تھی۔میگزین نے ٹینس اسٹار کھلاڑی ثانیہ مرزا کے بارے میں کہا ،”ٹینس کے تئیں ثانیہ کا اعتماد -قوت اور بیداری ٹینس سے اوپر پہنچ گئی ہے اورانہوں نے ہندوستانیوں کو اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی ترغیب دی ہے ۔ٹائم کے مدیر نے اس بار فہرست میں وزیراعظم نریندرمودی کو شامل نہیں کیا ہے ۔مسٹر مودی گزشتہ سال میگزین کی 100بااثر شخصیات میں شامل تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close