دنیا

لاس اینجلس میں بے گھر افراد کی تعداد میں روز افزوں اضافہ

امریکی شہر لاس اینجلس میں بے گھر افراد کی تعداد میں اضافے کی اطلاعات ہیں۔

اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے بے گھر افراد کے لئے خدمات رسانی کی تنظیم نے رپورٹ دی ہے کہ اس شہر میں بے گھر افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس کے بے گھر افراد کے لئے خدمات رسانی کی تنظیم ایل اے ایچ ایس اے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی شہر لاس اینجلس میں بے گھر افراد کی تعداد میں دو ہزار پندرہ کی نسبت رواں سال دو ہزار سولہ میں تقریبا” چھے فی صد اضافہ ہوا ہے۔ مذکورہ تنظیم نے رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ لاس اینجلس میں بے گھر افراد کی تعداد بڑھ کر چھیالیس ہزار آٹھ سو چوہتر ہوگئی ہے۔

اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان بے گھر افراد میں تقریبا” چونتیس ہزار پانچ سو ستائیس افراد ایسے ہیں جن کے پاس سر چھپانے کے لئے بالکل کوئی جگہ نہیں ہے۔

ادھر لاس اینجلس کے میئر نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ لاس اینجلس کے لوگوں کو جائے سکونت کی تاریخی قلت کا سامنا ہے اور یہ مسئلہ شہریوں کے لئے شدید مشکلات کا سبب بن رہا ہے نیز بے گھر افراد کی تعداد میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close