دنیا

پاکستان اسامہ بن لادن کی موجودگی سے لاعلم تھا، براک اوباما

نئی دہلی: سابق امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد آپریشن کے دوران پاکستان اسامہ بن لادن کی موجودگی سے لاعلم تھا اور میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش نہ کیا جائے۔
بھارت میں ہندوستان ٹائمز کی 15 ویں لیڈر شپ سمٹ کے دوسرے روز سابق امریکی صدر براک اوباما سے صحافی نے سوال پوچھا کہ کیا اسامہ بن لادن کی موجودگی سے لاعلم ہونا پاکستان کی نااہلی تھی یا القاعدہ سربراہ کو جان بوجھ کر نظرانداز کیا گیا۔ اوباما نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسامہ بن لادن کی موجودگی سے لاعلم تھا۔ اوباما نے صحافیوں سے کہا کہ آپ اپنے الفاظ سے مجھے خطرے میں ڈالنا بند کریں اور میڈیا مجھے لفظوں کے جال میں نہ پھنسائے، امریکا کے پاس اس بات کے کوئی شواہد نہیں کہ پاکستان کی حکومت اسامہ بن لادن کی موجودگی سے واقف تھی، جبکہ آپریشن سے قبل امریکا نے اسامہ بن لادن کا سراغ لگانے اور تمام معلومات اکٹھی کرنے کے لیے جامع کوششیں کی تھیں۔
اوباما نے مزید کہا کہ پاکستان کئی معاملات میں امریکا کا پارٹنر ہے، لیکن یہ بھی سچ ہے کہ وہاں بعض ایسے عناصر بھی ہیں جو ہمارے اچھے پارٹنر نہیں ہیں۔ اوباما نے ان عناصر کی مزید وضاحت کرنے سے انکار کردیا۔ واضح رہے کہ 2011 میں ایبٹ آباد میں امریکی آپریشن کے دوران القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو ہلاک کردیا گیا تھا۔۔۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close