دنیا

نائیجیریا میں لڑکیوں کے دو خودکش حملے، 24 افراد جاں بحق

نائجیریا کے شمال مشرق میں ایک مارکیٹ میں ہوئے 2 خودکش بم دھماکوں میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ یہ حملے بیو نامی علاقے میں کیے گئے اور ان میں 2 لڑکیوں کو استعمال کیا گیا۔ خودکش بمبار لڑکیوں نے ایک غیرسرکاری تنظیم کے زیرنگرانی چلنے والے امدادی خوراک کی تقسیم کے مرکز کو نشانہ بنایا۔ بیو کا علاقہ میداگوری شہر سے 185 کلومیٹر دور ہے۔ فی الحال کسی گروپ یا تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔تاہم ماضی میں شدت پسند تنظیم بوکوحرام خودکش حملوں کے لیے لڑکیوں کو استعمال کرتی رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close