دنیا

فری ویزے کے بدلے دہشت گردی کے قوانین میں تبدیلی نہیں ہوگی، ترک صدر

ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ یورپ کے لیے ویزا فری سروس کے بدلے قوانین میں تبدیلی کے لیے تیار نہیں ہیں۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے استنبول میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اپنے شہریوں کے لیے یورپ میں ویزا کے بغیر سفر کی اجازت کے بدلے ترکی میں دہشت گردی کے قوانین میں تبدیلی کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

اس سے قبل یورپی یونین کا کہنا تھا کہ ترکی اپنےشہریوں کے لیے ویزا فری سروس چاہتا ہے تو اسے دہشت گردی سے متعلق اپنی تشریح کو اور زیادہ واضح کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ دہشت گردی سے متعلق پالیسی کی وضاحت ترکی اور یورپی یونین کے مہاجرین کے متعلق معاہدے کا حصہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close