دنیا

منشیات کا الزام، ہال کا سینیاد اوکونور پر مقدمہ

کامیڈین آرسینیو ہال نے گلوگار پرنس کو منشیات فراہم کرنے کے الزامات پر سینیاد او کونور کے خلاف مقدمہ کیا ہے۔

سینیاد او کونور نے فیس بک پر الزام لگایا تھا کہ ’آرسینیو ہال گذشتہ ماہ انتقال کرنے والے گلوکار پرنس کو کئی دہائیوں تک منشیات فراہم کرتے رہے ہیں۔‘

جمعرات کو آرسینیو ہال نے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر سینیاد او کونور کے خلاف عدالت میں 50 لاکھ ڈالر کا دعویٰ کیا۔

امریکی کامیڈین کا کہنا ہے کہ ’او کونور کے الزامات قابل مذمت اور جھوٹے ہیں۔‘

انھوں نے او کونور کو ’توجہ حاصل کرنے والی‘ قرار دیا ہے۔

سینیاد او کونور نے دعوی کیا ہے کہ انھوں نے مینیاپولس کے مضافات میں پولیس ڈیپارٹمنٹ کو آرسینیو ہال کے بارے میں بتایا ہے جو کہ پرنس کی اچانک موت کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

انھوں نے فیس بک پوسٹس میں سے ایک میں کامیڈین آسینیو کو ’بلائے جانے کی توقع رکھنے کا مشورہ دیا۔‘

لاس انجیلس میں آرسینیو ہال کے وکلا کی جانب سے دائر درخواست کے مطابق: ’او کونور اب اپنی موسیقی کی طرح شاید انوکھی اور ذہنی طور پر بیمار باتوں کے لیے جانی جاتی ہیں۔‘

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ان الزامات کو ’ان گنت‘ لوگوں نے فیس بک اور نیوز روپورٹس کے ذریعے پڑھا ہوگا۔

انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مقدمے کو جیوری کے ذریعے چلایا جائے، اور ساکھ کو نقصان پہنچانے پر ہرجانے کی رقم ’کم از کم‘ 50 لاکھ ڈالر ہونی چاہیے۔

گلوکار پرنس کی موت کی تحقیقات کرنے والوں نے تاحال موت کی کوئی وجہ بیان نہیں کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close