دنیا

دولت اسلامیہ نے موصل میں عیسائی خانقاہ مسمار کر دی

سیٹیلائٹ تصاویر سے معلوم چلا ہے کہ اپنے آپ کو دولت اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم نے عراق میں تاریخی عیسائی خانقاہ کو تباہ کر دیا ہے۔

یہ خانقاہ 1400 پرانی تھی اور عراق کے شمالی شہر موصل کی پہاڑی پر واقع تھی۔

تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی سے ملنے والی سیٹیلائٹ تصاویر سے لگتا ہے کہ اس خانقاہ کو دولت اسلامیہ نے 2014 کے آخر میں اس وقت تباہ کیا تھا جب اس نے موصل پر قبضہ کیا تھا۔

موصل میں موجود ایک کیتھولک پادری کا کہنا ہے کہ عیسائی تاریخ کو وحشیانہ طور پر تباہ کیا گیا۔

یاد رہے کہ دولت اسلامیہ نے کئی خانقاہوں اور گرجا گھروں کو مسمار کیا ہے۔ اس کے علاوہ اس شدت پسند تنظیم نے عراق میں نمرود، حضر اور نینوا جبکہ شام میں پلمائرہ میں آثارِ قدیمہ کو تباہ کیا ہے۔

اس عیسائی خانقاہ کو چھٹی صدی میں تعمیر کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close