دنیا

امریکی نائب صدر کا استقبال نہیں کریں گے:فتح جماعت کا بھی انکار

رملہ اللہ: فلسطینی جماعت فتح کے ایک سینئر عہدہ دار نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے فیصلے کے بعد امریکا کے نائب صدر مائیک پینس کا اب فلسطین میں خیر مقدم نہیں کیا جائے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت فتح کے ایک سینئر رہنما جبریل رجوب کا فرانسیسی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ امریکی نائب صدر کا اسی ماہ خطے کے دورے کے موقع پر فلسطین میں استقبال نہیں کیا جارہا ہے۔انھوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ صدرمحمود عباس ان سے مقبوضہ بیت المقدس کے بارے میں ان کے حالیہ بیانات کی بنا پر ملاقات نہیں کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close