دنیا

عراق سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کا اعلان

بغداد: عراق کی عوامی رضاکار اور سیکورٹی فورسز نے شام کیساتھ مشترکہ سرحدوں پر بھی مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ عراق کی عوامی رضاکار کمیٹیوں اور سیکورٹی فورسز نے حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام سے آج دوسرے دن اپنا فوجی آپریشن شروع کیا اور الجزیرہ، الانبار اور موصل کے درمیان کے علاقوں سے دہشتگردوں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ عراقی عوامی رضاکار فورس نے جمعہ کے روز دہشتگرد گروہ داعش کو بے پناہ نقصان پہنچایا جس کے نتیجے میں دہشتگرد صحراوں میں موجود اپنے ٹھکانوں سے شامی سرحد کی جانب فرار کرگئے۔ المیادین ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ عراق کی عوامی رضاکارفورس نے مغربی عراق میں اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے الجزیرہ اور صوبہ الانبار کے کئی دیگر علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد اور اس پورے علاقے پر اپنا کنٹرول کرلیا ہے۔ عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے ہفتے کو اعلان کیا تھا کہ داعش کے خلاف جنگ ختم ہوگئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close